Wednesday, September 08, 2010, 11:42:50 PM Download Font  |   Urdu Keyboard  |   On-Screen Keyboard  
Urdu Times
The Urdu Times Daily, Mumbai
Home Aaj Kal Analysis Editorial Entertainment Sports News Mumbai News Regional News Islamic News World News National News
  Aaj Kal  
         
  ےہ کےا ہورہا ہے، بھائی ےہ کےا ہورہا ہے!
گﺅکشی پرپابندی کی بحث آزادی سے پہلے سے چل رہی ہے مہاتماگاندھی خود اس کے عدم تشدد (اہنسا) والے پہلو سے متاثر تھے مگر اس کے مقاصد پرانہےں اعتبار نہےں تھا کےونکہ گﺅکشی مخالف تحرےک چلانے والوں کوگائے سے زےادہ مسلمانوں اور دلتوں کوہراساں کرنا عزےزتھا۔آراےس اےس کے سربراہ اےم اےس گولوالکر نے ہندوستان کے ڈےری انقلاب کے روح رواں اورامول کے سابق سربراہ ڈاکٹر ورگھےنر کورےن سے کہا تھا کہ ےہ تحرےک صرف حکومت کوخفت مےں مبتلا کرنے کے لئے شروع کی گئی تھی کےونکہ پنڈت نہرو کے دور اقتدار مےں دائےںبازورکی ہندو تنظےمےں اس وقت گاندھی کے قتل سے جڑی ہونے کی وجہ دبکی ہوئی تھےں اورخود کواےک بار پھر سماج مےں موثر بنانے کی کوششوں مےں لگی ہوئی تھےں۔ ےادرہے کہ اس جدوجہد کے نتےجے مےں ملک کی بہتےری رےاستوں مےں گﺅ کشی پر پابندی عائد کی جاچکی ہے مگرمغربی بنگال اورکےرالا مےں اس پرپابندی نہےں ہے۔ لےکن اب بعض رےاستوں مےںگﺅکشی پرپابندی کے معاملے کومزےد طول دےا جارہا ہے ۔ جن رےاستوں مےں ہند تواوادی بی جے پی کی حکومت ہے وہاں خاص طور سے پر گﺅکشی پرپابندی مےں سختی لانے کی کوششےں ہورہی ہےں۔ ابھی گزشتہ دنوں مےں مدھےہ پردےش سرکار نے گﺅکشی کی سزا بڑھا دی ہے جس کے ساتھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ابھی چند روز قبلہی مالےگاﺅں اورمنماڑمےں مختلف مقامات پرسات آٹھ گائےں مردہ پائی گئی تھےں جن کے بارے مےںےہ افواہےں اڑاکر کشےدگی پےدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی کہ ان کی گردنےںکٹی ہوئی ہےں اس افواہ پرہی ہندوطےش مےںآگئے تھے اور انہوں نے مسلمانوں کی موٹرگاڑےوں اوراملاک کونقصان پہنچاےا تھا وہ تواچھا ہوا کہ مسلمان فرقہ پرستوں کی چال کوسمجھ گئے اور انہوں نے ضبط وتحمل اورسمجھداری سے کام لےا ورنہ فرقہ دارانہ فساد تو رکھا ہی ہواتھا۔ بعد ازےں ےہ رپورٹ آئی کہ ےہ گائےں قدرتی موت مری تھےں۔ اب گﺅکشی کی مہم مےں اےک نئی بات ےہ ہوئی ہے کہ کرناٹک مےں”کرناٹک پری ونشن آف سلاٹر اےنڈ پرےزروےشن آف کےٹل بل ۲۰۱۰“ پراچھا خاصا تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا ہے کرناٹک مےں ذبےحہ مخالف بل مےں کافی وسعت ہے اس کے ذرےعے موےشےوں کا ہرطرح ذبےحہ روکنے کی کوشش کی گئی ہے جن مےںبھےنسےں بھی شامل ہےں اس بل پرممکن ہے گورنر دستخط نہ کرےں لےکن اگر ےہ بل پاس ہوگےا توگائے کی توبات ہی دےگر ہے بےلوں، بھےنسوں کا ذبےحہ بھی ناممکن ہوجائے گا ان جانوروں کودےگر رےاستوں مےںلے جانا مشکل ہوجائے گا۔ اس بل کے ذرےعے اس دلےل کا بھی جواب دےنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ذبےحہ بند کےا گےا تولوگ ان کی افادےت ختم ہوجانے کے بعد بوڑھے جانوروں کوان کے حال پر چھوڑدےںگے اورےہ جانوربھوکوں مرجائےںگے۔ بل کے مطابق مقامی حکام کوبوڑھے موےشےوں کی دےکھ رےکھ کی ہداےت دی جائے گی لےکن اس سلسلے مےں ےہ بات واضح نہےں ہے کہ اس طرح کی اسکےموں پرآنے والا خرچ کون اٹھائے گا۔ کرناٹک مےںاقلےتی گروپ مسلمان، عےسائی اوردلت خوب اچھی طرح اس بات کوسمجھ رہے ہےں کہ اس بل سے انہےں ہراساں کرنے کے راستے کھل جائےں گے ،پولس کے ذرےعے پکڑ دھکڑ اورتلاشےوں کا سلسلہ چل نکلے گا۔ اتنا ہی نہےں کسان بھی سامنے آنے والی صورت حال سے خوفزدہ ہےں۔ اسی لئے کرناٹک کو مو سوہارد وےدےکے کے شےوسندر اس بل کی سختی مخالفت کررہے ہےں۔ مائنارےٹی گروپ کوساتھ لے کران کی قےادت کرتے ہوئے ےہ تنظےم اس بل کوچےلنج کرنے کاادارہ رکھتی ہے شےوسندر کاکہنا ہے کسانوں کونئے جانور خرےدنے کے لئے اپنے جانوروں کو بےچنا پڑتا ہے لےکن اب وہ اپنے جانوروں کو اےک توفروخت نہےںکرسکےںگے دوسرے جانوروں کو شےلٹر بھےجنے کے لئے انہےں ٹرانسپورٹ کا خرچ بھی اٹھانا پڑے گا۔ اس طرح کسان قرضوں مےں گھر جائےںگے اورانہےںخودکشی جےسے انتہائی اقدامات پرمجبور ہوناپڑے گا۔ شےو سندر کاکہنا ہے کہ پہلے لوگ ہندو ووٹ ہاتھوں سے نکل جانے کے ڈر سے اس طرح کی مہم کی مخالفت نہےں کرتے تھے لےکن وہ اس بل کے کسان مخالف ہونے والے پہلو پر تحرےک چلائےںگے جس سے اپوزےشن جماعتےں بھی ان کے ساتھ آتی جارہی ہےں۔شےو سندر کے مطابق دےگرباتوں سے قطع نظرےہ بل ملک کے فوڈ کلچر پرشدےد حملہ ہے۔ اب دےکھنا ےہ ہے کہ اس معاملے مےں شےوسندر اور ان کی کرناٹک کومو سوہارد وےدےکے کو کامےابی نصےب ہوتی ہے ےاپھر کرناٹک کی بی جے پی حکومت اپنے ہندتو اےجنڈے کوآگے بڑھانے مےں کامےاب ہوتی ہے۔ ش ۔خ
28th Jul 2010, 03:00 pm.
         
 
آج متبرک مہےنے اور مقدس عےد کی لاج رکھنے کا دن
08-Sep-2010, 04:03 PM
ممبرا کا کالسیکرہسپتال مالداروں کےلئے بنا ہے یا غریبوں کےلئے !
07-Sep-2010, 04:11 PM
کیایہی ’شب قدر ‘کی قدرہے؟
06-Sep-2010, 04:20 PM
مسلمانو!خدا کے لئے اب تو صفوں مےں اتحاد پےدا کرلو
05-Sep-2010, 03:08 PM
رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ختم ہورہا ہے مگر مسلمان ....!
04-Sep-2010, 04:13 PM
رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ختم ہورہا ہے مگر مسلمان ....!
03-Sep-2010, 03:36 PM
بیشک اللہ بے نیازہے مگر بے خبر ہر گز نہیں !
02-Sep-2010, 04:06 PM
بیشک اللہ بے نیازہے مگر بے خبر ہر گز نہیں !
02-Sep-2010, 04:04 PM
بابری مسجد کا فیصلہ مسلمانوں کےلئے سخت آزمائش
01-Sep-2010, 05:02 PM
گنتی کے دِن بچے ہیںتمہاری نجات کے !
31-Aug-2010, 03:59 PM
بے شرم پاکستانی کرکٹ کھلاڑی
30-Aug-2010, 03:23 PM
بے شرم پاکستانی کرکٹ کھلاڑی
30-Aug-2010, 03:22 PM
خوب بنا ہے دھندہ،لاو¿ چندہ ،لاو¿ چندہ
29-Aug-2010, 05:31 PM
جب منصف ہی مجرم ہو جائیں تو....!!
27-Aug-2010, 02:37 PM
قرآنِ کریم دُنیا جہان کے علوم کا منبع بھی ہے!!
26-Aug-2010, 03:12 PM
 
 
 
Search
       
  کون سنے مری نوا تےز ہوا کے شور مےں  
  آپ اپنے باپ داد ا کی ڈھائی سو کروڑ  
  ہندوستان میں سفےد پوش چوروں کی چاندی  
  شرم تم کو مگر نہےں آتی !  
  اب مائی نےم از خان پارٹ ٹو  
  بہن کے عاشق کو قتل کر کے آنگن مےں دفن کر دےا  
  مصےبت، صبر اور رضا  
  عوامی عدالت  
  اندھیر نگری چوپٹ راج  
  زکوٰ ة دینے کے نام پر درجنوں معذور اپاہج مرد خواتین کو لوٹ لیا  
  ”ہو مےو پےتھی ۔ انہونی پےتھی“  
  ڈی اےن اے تخلےق الٰہی کا کرشمہ  
  ”ہو مےو پےتھی ۔ انہونی پےتھی“  
  روزہ :انسانی جسم کا عمدہ محافظ  
  مالی نقصانات سے ہم بےمار ہو سکتے ہےں  
  اور راز کھل گیا!  
  خدادیکھ رہا ہے  
  دھنک کی کہانی  
  اورپری ناراض ہوگئی  
  ”کالو زندہ باد“  
  ٭تھانے مےونسپل کارپورےشن کے محکمہ حفظان صحت مےں مواقع  
  آخر AMIEگرےجوےٹ لےول فارمل اےجوکےشن کےا ہے؟  
  ہندوستان میں پریمیئر کالج میں حصہ داری  
  مہنگی تعلےم نے مستحق طلبا ءکے ارمانوں کا گلا گھونٹ دےا  
  بےنک آف بڑودہ کو کلرکوں کی ضرورت  
  قصر سفید میں مرد سیاہ....  
  فرقہ پرستی ‘ ڈاکہ وقتل جیسا جرم کیوںنہیں ؟  
  اُمت مسلمہ کے مسائل  
  ادائیگیِ نماز: آداب و احکام  
  بیت المقدس ....کسی ایوبی کے انتظار میں  
  ام المومنےن حضرت عائشہ ؓ  
  خوبصورت لباس اور خوبصورت نظر آنا ہر خاتون کی خواہش  
  رمضان المبارک اور خواتےن کے شب وروز  
  زینب سلیم ڈار  
  ماہ صےام مےں خصوصی پکوانوں کا اہتمام کرےں!  
 
 
 
Home | National News | Regional News | Mumbai News | World News | Islamic World | Aaj Kal | Analysis | Editorial | Entertainment | Sports | Contact us | Privacy Policy
Copyright © Roznama Urdu Times Mumbai | All Rights Reserved.
Site devloped by UNN IT