| |
 |
|
| |
|
|
|
|
| |
سچن کی غیر مفتوح سنچری سے ہندوستان کی پوزیشن مستحکم
کولمبو، 28 جولائی (ےو اےن آئی) ماسٹر بلاسٹر سچن تےندولکر کے 108 ناٹ آوٹ کی بدولت ٹےم انڈےا نے آج سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن تمام مشکل حالات سے گزرکر اپنی پوزےشن مستحکم کرتے ہوئے چار وکٹ پر 382 رن بنا لئے ہےں اور اب اسے فالو آن بچانے کے لئے صرف 61 رن کی ضرورت ہے۔ سچن کا ساتھ اپنا پہلا ٹسٹ کھےلنے والے سرےش رےنا نے بھی جم کر دےا۔ آج کا کھےل ختم ہونے کے وقت سچن تےندولکر 108 رن اور سرےش رےنا 66 رن بناکرکھےل رہے ہےں۔ انہوں نے اپنی پہلی اننگز مےں ہی نصف سنچری بنائی ہے۔ وےرےندر سہواگ اگرچہ 99رن بناکر آوٹ ہوئے اور اپنی سنچری مکمل نہےںکرسکے لےکن انہوں نے مرلی وجے (58) کے ساتھ ٹےم انڈےا کو 165 رن کی شاندار شروعات دی۔اس کے بعد ٹےم انڈےا نے آٹھ رن کے دوران سہواگ وجے اور راہل دراوڑ کے تےن اہم وکٹ گنوائے بلکہ اس کے تھوڑی دےر بعد ہی 241 کے مجموعی اسکور پر لکشمن بھی صرف 29 رن بناکر آوٹ ہوگئے جس سے اس وقت ٹےم کی حالت نازک ہوگئی تھی۔بہر حال پانچوےں وکٹ کے لئے سچن اور رےنا نے 141 رن کی شراکت داری کرکے ٹےم کو نازک مرحلے سے باہر نکالا۔سچن نے 181 گےند پر 14 چوکے اور اےک چھکے کی مدد سے سنچری بنائی جب کہ رےنا نے 133 گےند پر آٹھ چوکے کی مدد سے 66 رن بنائے ہےں۔ ٹےم انڈےا اس وقت سری لنکا کے اسکور سے 260 رن پےچھے ہے۔ سچن نے اسٹےووا کے سب سے زےادہ 168 ٹسٹ کھےلنے کے عالمی رےکارڈ کی برابری کرتے ہوئے اپنا رےکارڈ 48 وےں سنچری مکمل کی۔ٹےم انڈےا کے چاروں وکٹ سری لنکا کے اسپن گےند بازوں نے حاصل کئے ہےں۔ رےندےپ نے اپنے پہلے ٹسٹ مےں سہواگ کو آوَٹ کرکے اپنا پہلا وکٹ حاصل کےا۔ وہ اسٹمپ آوَٹ ہوئے۔ سہواگ اپنے کےرےر مےں پہلی مرتبہ 99 رن پر آوَٹ ہوئے۔ سہواگ نے 101 گےند پر 15 چوکے کی مدد سے 99 رن بنائے تھے۔ آج انہوں نے اپنے کل کے اسکور 64 رن سے آگے کھےلنا شروع کےا اور ٹےم کا اسکور 95 سے آگے بڑھاےا۔سہواگ ذراسی جلد بازی کی وجہ سے اپنی 21 وےں سنچری بنانے سے چوک گئے۔سہواگ کے بعد فوراََ وجے بھی اجنتا مےنڈس کی گیند کو بےک فٹ پر کھےلنے کی کوشش مےں لائن پر نہےں آسکے اور اےل بی ڈبلےو آووٹ ہوگئے۔ اس کے بعد راہل دراوڑس کافی امےدےں تھےں لےکن پہلے ٹسٹ کی طرح وہ اس ٹسٹ کی پہلی اننگز مےں ناکام ہوئے اور صرف تےن رن پر رندےو کی گےند پر اےل بی ڈبلےو آووٹ ہوئے۔ ان کے آووٹ ہونے سے ٹےم کا اسکور بغےر کوئی وکٹ کھوئے 165 رن سے اچانک تےن وکٹ پر 173 ہوگےا۔ اگر سچن اور لکشمن نے چوتھے وکٹ کے لئے 68 رن بنائے لےکن جب اننگز سنبھلتی نظر آئی تو لکشمن 29 رن بناکر چائے سے قبل مےنڈس کی گےند پر اےل بی ڈبلو آووٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سچن اور رےنا نے جم کر بلے بازی کی۔ دونوں نے آخری سےشن مےں 139 رن بنائے۔ٹی کے وققہ سچن 39 اور رےنا بغےر کھاتا کھولے کرےز پر تھے۔سچن اور دنےا کی جوڑی توڑنے کے لئے کپتان کمارا سنگاکارا نے 97 وےں اوور مےں نئی گےند لی جس کا ان بلے بازوں پر کوئی اثر نہےں ہوا۔سچن گالے مےں سنچری بنانے سے چوک گئے تھے لےکن اس بار انہوں نے نہاےت شاندار اننگز کھےلتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ سنچری مکمل کی۔اب کل کا پہلا سےشن دونوں ٹےموں کے لئے نہاےت اہم ہوگا۔ اگر ٹےم انڈےا پہلے سےشن مےں اچھی بلے بازی کرتی ہے تو ےہ نہ صرف فالو آن بلکہ مےچ بھی بچاسکتی ہے۔ وےسے اگر دو تےن وکٹ جلد گر گئے تو سری لنکا کی ٹےم پھر انڈےا پر حاوی ہوسکتی ہے۔ آج سری لنکا کے لئے رندےو اور مےنڈس نے دو دو وکٹ لئے ہےں اور کل ان گےند بازوں کو ٹےم انڈےا کو نہاےت محتاط طرےقے سے کھےلنا پڑے گا۔
28th Jul 2010, 03:02 pm. |
| |
|
|
|
|
| |
آئی سی سی نے عامر کو معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کی 08-Sep-2010, 04:12 PM |
 |
|
دوسرے ٹونٹی ۲۰ میچ میں بھی پاکستان کی شکست 08-Sep-2010, 04:12 PM |
 |
|
اعجاز بٹ خاموشی سے وطن لوٹ آئے 08-Sep-2010, 04:11 PM |
 |
|
اعجازبٹ مشکل حالات میں چھپ جاتے ہیں: جیف لاسن 08-Sep-2010, 04:11 PM |
 |
|
کھےلوں کی افتتاحی اور اختتامی تقرےبات کی تےارےاں صےغہ رازمےں : کلماڈی 08-Sep-2010, 04:11 PM |
 |
|
قصوروار کھلاڑےوں کو سخت سزا دی جائے۔ اسٹےو وا 08-Sep-2010, 04:10 PM |
 |
|
کامران اکمل بھی پھنسے فکسنگ کے دلدل میں 08-Sep-2010, 04:10 PM |
 |
|
دو تےراک دو اےتھلےٹ بی نمونے مےں ناکام 08-Sep-2010, 04:10 PM |
 |
|
خاتون وےٹ لفٹر چھانو بھی ڈوپ ٹےسٹ مےں ناکام 08-Sep-2010, 04:10 PM |
 |
|
بوپنا، قرےشی کی جوڑی سےمی فائنل مےں 08-Sep-2010, 04:09 PM |
 |
|
پاکستانی ٹےنس مےں اعصام الحق قرےشی کا نےا سنگ مےل 08-Sep-2010, 04:09 PM |
 |
|
شفقت رانا ہارون لوگارٹ کے بیان سے متفق نہیں 07-Sep-2010, 04:17 PM |
 |
|
فکسنگ کی سماعت ملتوی 07-Sep-2010, 04:16 PM |
 |
|
اخبار نے میرے بیان کو غلط رنگ مےں پےش کےا : یاسر 07-Sep-2010, 04:16 PM |
 |
|
سینئر کھلاڑیوں پر برسے پاکستانی کوچ وقار یونس 07-Sep-2010, 04:16 PM |
 |
|
|
|
|