| |
 |
|
| |
|
|
|
|
| |
قاہرہ مےں شاہ عبداللہ ، حسنی مبارک ملاقات
قاہرہ، 29 جولائی (ےو اےن آئی) سودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزےز چار عرب ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے پر مصر پہنچ گئے ہےں جہاں انہوں نے مصری صدر حسنی مبارک سے مسئلہ فلسطےن، لبنان کی صورتحال اور دےگر علاقائی مسائل پربات چےت کی ہے۔کثےر الاشاعت مصری موقر اخبار ’الاہرام‘ نے اپنی رپورٹ مےں کہا ہے کہ سعودی فرمانروا کا مصر پہنچنے پر شاندار استقبال کےا گےا۔ مصری صدر حسنی مبارک نے ان کا خےر مقدم کےا۔ بعد ازاں دونوں راہنماو¿ں کے درمےان شرم الشےخ تخلےہ مےں ملاقات ہوئی۔ اس تفصےلی ملاقات مےں امرےکہ کی طرف سے فلسطےنی اتھارٹی اور اسرائےل کے درمےان براہ راست مذاکرات شروع کرانے کے مطالبات کا معاملہ بطور خاص زےر بحث آےا۔ الاہرام کے مطابق مصر کے پر فضا مقام پر شرم الشےخ مےں ہونے والی اس ملاقات مےں فلسطےن مےں اسرائےل کی جاری ظالمانہ سرگرمےاں، ےہودی آباد کاری مےں توسےع، فلسطےنےوں کی بے دخلی اور مسجد اقصی پر حملوں کی روک تھام کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تےار کرنے پر بات چےت کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا نے مصر پر زور دےا کہ وہ اسرائےل کے ان ظالمانہ اور سفاکانہ اقدامات کی روک تھام کے لئے تمام عرب ممالک کے دمےان اےک اےسی فضا تےار کرےں جس کے ذرےعہ مل کر اسرائےل کی طرف سے درپےش خطرات کی روک تھام کی جاسکے۔ خےال رہے کہ سعودی عرب اور مصری سربراہوں کے درمےان بات چےت اےک اےسے وقت مےں ہوئی ہے جبکہ فلسطےنی صدر محمود عباس اور اسرائےلی وزےراعظم بنجامن نتن ےاہو نے اپنے اپنے طور پر براہ راست چےت شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کر رہے ہےں۔ مصر اور سعودی عرب سربراہ ملاقات قاہراہ مےں عرب لےگ کی ’فلو اپ کمےٹی‘ کے اجلاس سے کچھ دےر پہلے ہوئی۔ فلو اپ کمےٹی فلسطےن اور اسرائےل کے درمےان جاری امن بات چےت اور اس مےں ہونے والی پےش رفت کا جائزہ لےنے کے لئے تےار کی گئی ہے۔ کمےٹی کے اجلاس مےں محمود عباس نے بھی پےش ہوکر اسرائےل سے بات چےت مےں پےش رفت سے عرب لےگ کو آگاہ کرنا تھا۔دوسری جانب مصری حکومت کے ترجمان حسام زکی نے اخبار الشرق الاوسط سے گفتگو مےں بتاےا کہ عرب کے شاہ عبداللہ اور مصری حسنی مبارک کے درمےان بات چےت کا محور مسئلہ فلسطےن اور خطے مےں دےرپا امن کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تےار کرنا ہے۔ مصر اور سعودی عرب سربراہ ملاقات مےں لبنان کی موجودہ سےاسی صورتحال اور اسرائےل کی جانب سے حزب اللہ کو دی جانے والی دھمکےوں کا بھی جائزہ لےا گےا۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فرمانروا مصری صدر حسنی مبارک کو اسرائےل کے بارے مےں نرم پالےسی ترک کرنے پر قائل کرےں گے۔ اس سلسلہ مےں انہوں نے مصری صدر سے بات چےت بھی کی۔ شاہ عبداللہ نے ملاقات مےں حسنی مبارک سے کہا کہ اےک اےسے وقت مےں جبکہ اسرائےل صحرائے نقب مےں اےک پورے فلسطےنی گاو¿ں کو صفحہ ہستی سے مٹا رہا ہے اور اسرائےلی وزےراعظم قاہرہ اور عمان کے دورے کررہے ہےں۔ انتہائی تشوےش ناک صورت حال ہے۔ عرب ممالک کو اسرائےل کی ظالمانہ پالےسی کے سامنے بند باندھنے کے لئے کوئی مشرکہ حکمت عملی اختےار کرنا ہوگی۔
29th Jul 2010, 03:39 pm. |
| |
|
|
|
|
| |
امرےکہ مےں نائن الےون کے دہشت گردانہ حملوں کی نوےں برسی 10-Sep-2010, 03:43 PM |
 |
|
عےد الفطر کے موقع پر صدر کا پےغام 10-Sep-2010, 03:43 PM |
 |
|
امرےکی فوجےوں پر افغان شہرےوں کو قتل کرنے کا الزام 10-Sep-2010, 03:42 PM |
 |
|
مودی نے تادیبی پینل کے خلاف ایک اور عرضی دائر کی 09-Sep-2010, 05:31 PM |
 |
|
اوبامہ حکومت کہے تو قرآن سوزی سے رک سکتے ہےں‘شےطان پادری ٹےری جونز کا اعلان 09-Sep-2010, 05:28 PM |
 |
|
اگلے سال تک اتحادی افواج کا افغانستان سے انخلاءشروع ہوجا·یگا،نیٹو 09-Sep-2010, 05:27 PM |
 |
|
عید کے موقع پر پشاور میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات 09-Sep-2010, 05:27 PM |
 |
|
یورپی فتویٰ کونسل کا جمعرات کو ہی عید کا اعلان 09-Sep-2010, 05:27 PM |
 |
|
طالبان جنگ جےت رہے ہےں 09-Sep-2010, 05:27 PM |
 |
|
وےٹی کن نے امرےکہ مےں قرآن کرےم کو نذر آتش کرنے کے منصوبہ کی مذمت کی 08-Sep-2010, 04:05 PM |
 |
|
سارے یورپ پر جلد ہی اسلام غالب آجائے گا 08-Sep-2010, 04:05 PM |
 |
|
دنیا بھر میں قیام امن کیل·ے کوششیں جاری رکھیں گے،ہلیری کلنٹن 08-Sep-2010, 04:05 PM |
 |
|
وزیرستان مےں ڈرون حملہ جاری ،مزےددس افراد ہلاک 08-Sep-2010, 04:04 PM |
 |
|
ےو اے ای کے مرکزی بےنک نے اےرانی اکاو¿نٹس منجمد کردئےے 08-Sep-2010, 04:04 PM |
 |
|
ایران مےںسکینہ اشتیانی کو جلد سنگسار کرنے کا خدشہ 07-Sep-2010, 04:13 PM |
 |
|
|
|
|