Thursday, September 09, 2010, 12:07:50 AM Download Font  |   Urdu Keyboard  |   On-Screen Keyboard  
The Urdu Times Daily, Mumbai
Home Aaj Kal Analysis Editorial Entertainment Sports News Mumbai News Regional News Islamic News World News National News
         
  بیت المقدس ....کسی ایوبی کے انتظار میں

٭محمدرضا عبدا لرشید:
آج جس فلسطین کے لئے خیر وشر اور حق و باطل کی قوتیں باہم ستیزہ کار ہیں،یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اس مقدس شہر کی تاریخ ایسی ہنگامہ آرائی اور معرکہ خیزیوں سے بھری پڑی ہے جس میں تین آسمانی مذاہب کے مقدس مقامات و آثار پائے جاتے ہیں ۔ اسی متبرک سرزمین کی با بت اس کے صحیح حقداروں اور اس کے جھوٹے دعویداروں کے درمیان ایک مستقل آویزش اور کشمکش چل رہی ہے ۔ طاغوتی قوتیں شب و روز اسے نقصان پہنچانے پر تلی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے اسرائیل کو اپنا آلہ¿ کار بنا کراسلام کی مقدس ترین مسجد ”مسجد اقصیٰ “ کو نذر آتش کیا ۔ جس کا مقصد سوائے اس کے اور کچھ نہیں ہے کہ بتد ریج اس مقدس سرزمین سے اسلام اور مسلمانوں کا نام و نشان مٹادیا جائے ۔
اس مقدس سرزمین کا تعارف بیان کرتے ہوئے فاتح اعظم سلطان صلاح الدین ایوبی “ اپنے سپاہیوں سے کہتے ہیں :” اے میرے رفیقو!16ہجری کا ربیع الاول یادکرو جب عمر و بن العاص اور ان کے ساتھیوں نے بیت المقدس کو کفار سے آزاد کرایا تھا ۔ حضرت عمر ؓ اس وقت خلیفہ تھے ، وہ بیت المقدس گئے ۔حضرت بلال ؓ ان کے ساتھ تھے ۔ حضرت بلال ؓ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ایسے خاموش ہوئے تھے کہ لوگ ان کی پر سوز آواز کو ترس گئے ، انہوں نے اذان دینی چھوڑدی تھی ۔ لیکن مسجد اقصیٰ میں آکر حضرت عمر ؓ نے انہیں کہا کہ بلا ل! مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے درودیوار نے بڑی لمبی مدت سے اذان نہیں سنی ۔ آزادی کی پہلی اذان تم نہ دو گے ؟“ حضور اکرم ﷺ کی وفات کے بعد پہلی با حضرت بلا ل ؓ نے اذان دی ، اور جب انہوں نے کہا کہ اشھد ان محمد رسول اللہ ۔تو مسجد اقصیٰ میں سب کی دھا ڑیں نکل گئی تھیں ۔
ہمارے دور میں ایک بار پھر مسجد اقصیٰ اذان کو ترس رہی ہے ۔ 90برسوں سے اس عظیم مسجد کے دوردیوار کسی مو¿ذن کی راہ دیکھ رہے ہیں ۔یاد رکھو ۔مسجد اقصیٰ کی اذانیں ساری دنیا میں سنائی دیتی ہیں ۔ صلیبی ان اذانوں کو گلا گھونٹ رہے ہیں ، اس عظیم مقصد کو سامنے رکھو ۔ ہم کوئی عام سی جنگ لڑنے نہیں جارہے ہیں ،ہم اپنے خون سے تاریخ کا وہ باب پھرلکھنے جارہے ہیں جو عمروبن العاص ؓ اور ان کے ساتھیوں نے لکھا تھا اور ان کے بعد آنے والوں نے اس درخشاں باب پر سیاہی پھیر دی تھی ۔ اگر چاہتے ہوکہ خدا کے حضور ماتھوں پرروشنی لے کر جاو¿ ،اور اگر چاہتے ہو کہ آنے والی نسلیں تمہاری قبروں پر آکر پھول چڑھا یا کریں تو تمہیں بیت المقدس میں یہ منبر رکھنا ہوگا جو بیس سال گزرے نورالدین زنگی ؒ و مغفور نے وہاں رکھنے کے لئے بنوایا تھا ۔“
بیت المقدس آج بھی ایک بہترین یا دگار کے طور پر موجود ہے ۔قرون اولیٰ میں بھی وہ ایک قدیم شہر تھا ۔ یہاں حضرت دادو¿ علیہ السلام کی محراب اور حضرت سلیمان علیہ السلام کا تخت تھا ، اور اس میں وہ عظیم مسجد بھی تھی جس کا ذکر قرآن مقدس کے اندر موجود ہے اور جس میںامام الا نبیا ءصلی اللہ علیہ وسلم اس رات کو تشریف لے گئے جس رات کو معراج ہوئی تھی ۔ اسی مسجد کانام مسجد اقصیٰ (بیت المقدس ) ہے ۔ جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام پیغمبروں کی امامت فرمائی ۔اللہ رب العزت قرآن کریم میں اس واقعہ کو اس طرح بیان فرماتا ہے کہ :” پاکی ہے اسے جو اپنے بندے کوراتوں رات لے گیا، مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک “
آج اسی بیت المقدس پر یہودی قابض ہیں، مسجد اقصیٰ کے دروازے مسلمانوں کے لئے بند ہیں ۔ محراب و منبر کی بے حرمتی ہورہی ہے ۔ مسجد عمر فاروق ؓ کے بلند و بالا مینار ان کی آواز کو ترس رہے ہیں ۔مقامات مقدسہ کا احترام ختم ہو چکا ہے ہے ۔ بیت المقدس کے صحن میں ظالم یہودی خون خرابہ کررہے ہیں ۔مسلمانوں کے قبلہ اول میںداخل ہونے والے مسلمانوں کو گولیوں سے چھلنی کیا جا رہاہے ۔ اور آج فلسطین ،بیت المقدس کے دوردیوار ایک نئے صلاح الدین ایوبی“ کا انتظار کررہے ہےں ۔
بیت المقدس کو یہودیوں کے ناپاک تسلط سے رہا کرنے کے لئے حضرت خالد بن ولید ؓ نے سب سے پہلی جنگ کی تھی ،یہ جنگ آج بھی جاری ہے اور اس وقت تک جاری رہے گی جب تک دنیا سے ظلم و ستم اور بے انصافی کا خاتمہ نہ ہوجائے گا ۔ الحاد اور بے دینی ختم نہ ہوجائے گی ۔ اور طاغوتی طاقتیں اپنی شکست نہ تسلیم نہ کرلیں گی ۔
آخر فلسطینیوںکا صبر و تحمل ، ایثار و قربانی رنگ لایا اور فلسطین کی سرزمین سے ناپاک یہودی بستیوں کا اجاڑ اور یہودیوں کا انخلا ءشروع ہو گیا ہے ۔
فلسطینیوں کی جس زمین پر یہودی اپنا پیدائشی دعویٰ سمجھتے تھے اب اس زمین سے خود اسرائیل کی فوجییںہی انہیں نکال رہی ہیں ۔
اسرائیل نے 1961میں غز ہ کی پٹی پر قبضہ کیا تھا ۔ اب وہاں جو حالات ہیں اس کا کوئی تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔ 140کلو میڑ کے اس چھوٹے سے علاقے میں نو ہزار یہودی 21بستیوں میں آباد تھے۔ یہ یہودی بستیاں 13فلسطینیوں کے گنجان آباد علاقوں میںگھری ہوئی ہیں ۔
وہ فلسطین جس کا ذکر قرآن مقدس میں موجود ہے۔وہاں سے یہودیوں کے انخلاءسے پہلے امریکی و برطانوی صدر نے کہا تھا کہ فلسطین یہودیوں ہی کا علاقہ وہاںسے انہیں نکالا نہیںجانا چاہئے ، یہ بیان بالکل ایسے ہی ہیں کہ جب 27اگست 1897ءکو سوئز لینڈ کے شہر سبیل میں یہودیوں کا پہلا اجلاس ہوا ؛۔ جس میںمختلف ممالک کے یہودیوں نے شرکت کی ۔اس کانفرنس میں طے کیا گیا کہ فلسطین کو یہود کا قومی وطن بنایاجائے ،یہ تحریک ناکام ہوگئی ۔ 1902میں ڈاکٹر تھیورڈ ور ہزل کا انتقال ہوا ،اپنی وفات سے قبل وہ ”یہود نو آبادتی بینک “ اور یہودی بیت المال قائم کرگیا ۔ان اداروں نے بعد میں یہود کے لئے فلسطین میں زمین کی خریداری اورنوآبادیوں کی تعمیر میںا ہم رول ادا کیا اور سالانہ خرچ دیا کرتے ہیں ۔
یہودیوں کی صیہونیت اور عیسا ئیوں کی صلیبیت یا امریکہ کی سی آئی اے اور اسرائیل کی موساد کے درمیان ایک عملی یا خاموش معاہدہ ہے کہ اپنے تاریخی اختلافات سے قطع نظر کرتے ہوئے اور ملکی مفادات کو ایک حد تک نظر انداز کرتے ہوئے ہمیں اس وقت صر ف اور صرف عالم اسلام کو نشانہ بنانا ہے ۔قرآن کو مشق ستم بناناہے ۔ مسلمانوں کو خائف اور مرعوب کرنا ہے ۔ افغانوں کی غیرت ملی کو کچلنا ہے ،عراقیوں کی حمیت قومی کوخاک میںملانا ہے ۔ فلسطینیوں کو یہود سے لڑا کر فلسطین کویہودیوں کے حوالے کرنا ہے۔عربوں کی توہین و تذلیل کرنی ہے اور جس طرح بھی ہوسکے سارے عالم اسلام کو سرنگوں کر کے شوکت اسلام کا جنازہ نکال دینا ہے ۔
کبھی آپ نے یہ سوچا کہ آخر غزہ پٹی سے یہودیوں کا انخلاکیوں ہورہا ہے ؟ اس کاجواب اس کے علاوہ کچھ اورنہیں ہو سکتا ہے کہ اسرائیل و امریکہ نے کوئی چال چلی ہوگی کہ اس انخلا کے بعد فلسطینیوں کو آرام سے ان کے علاقوں سے نکالا جا سکتاہے ۔ اپنے ساتھیوں کو نکال دینے کے بعد وہاں سے ان کا صفایا ہوجائے گا جس سے اگر ہم ان سے لڑیں تو اپنے ساتھیوں کی بستیاں اور یہودیوں پر کوئی آنچ نہ آئے ۔اس انخلا کے پیچھے کیا چھپا ہے اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ امن یادہشت گرد ی۔


26th Sep 2008, 02:29 am.
         
 
قصر سفید میں مرد سیاہ....
06-Nov-2008, 12:51 PM
فرقہ پرستی ‘ ڈاکہ وقتل جیسا جرم کیوںنہیں ؟
06-Nov-2008, 12:49 PM
اُمت مسلمہ کے مسائل
06-Nov-2008, 12:48 PM
ادائیگیِ نماز: آداب و احکام
06-Nov-2008, 12:48 PM
آپ کے مسائل اور ان کا حل (فتاویٰ )۔:دینی رہنمائی :۔
26-Sep-2008, 02:28 AM
اتحاد کے علاوہ اور کوئی علاج نہیں
26-Sep-2008, 02:26 AM
.... اور قبلہ¿ اول بےت المقدس فتح ہو گےا
26-Sep-2008, 02:23 AM
اتحاد ہی علاج ہے
26-Sep-2008, 02:22 AM
بم بنانے اور دھماکے کر نے والے لوگ کون؟
26-Sep-2008, 02:20 AM
طہران ہو گر عالم مشرق کا جنےوا
26-Sep-2008, 02:19 AM
حجاب ،مغرب اور مسلم دنےا
12-Sep-2008, 03:35 AM
دےنی اصلاحات پر دست درازی
12-Sep-2008, 03:33 AM
اسلامی معاشرے مےں بےت المال کے قےام کی اشد ضرورت ہے
12-Sep-2008, 03:32 AM
دہشت کی تحرےک ےا تحرےک کی دہشت
12-Sep-2008, 03:31 AM
۸۵پچاسی سالہ قدیم تعلیمی ادارہ گورنمنٹ کالج اورنگ آباد
11-Sep-2008, 02:20 AM
 
 
 
Search
       
  کون سنے مری نوا تےز ہوا کے شور مےں  
  آپ اپنے باپ داد ا کی ڈھائی سو کروڑ  
  ہندوستان میں سفےد پوش چوروں کی چاندی  
  شرم تم کو مگر نہےں آتی !  
  اب مائی نےم از خان پارٹ ٹو  
  بہن کے عاشق کو قتل کر کے آنگن مےں دفن کر دےا  
  مصےبت، صبر اور رضا  
  عوامی عدالت  
  اندھیر نگری چوپٹ راج  
  زکوٰ ة دینے کے نام پر درجنوں معذور اپاہج مرد خواتین کو لوٹ لیا  
  ”ہو مےو پےتھی ۔ انہونی پےتھی“  
  ڈی اےن اے تخلےق الٰہی کا کرشمہ  
  ”ہو مےو پےتھی ۔ انہونی پےتھی“  
  روزہ :انسانی جسم کا عمدہ محافظ  
  مالی نقصانات سے ہم بےمار ہو سکتے ہےں  
  اور راز کھل گیا!  
  خدادیکھ رہا ہے  
  دھنک کی کہانی  
  اورپری ناراض ہوگئی  
  ”کالو زندہ باد“  
  ٭تھانے مےونسپل کارپورےشن کے محکمہ حفظان صحت مےں مواقع  
  آخر AMIEگرےجوےٹ لےول فارمل اےجوکےشن کےا ہے؟  
  ہندوستان میں پریمیئر کالج میں حصہ داری  
  مہنگی تعلےم نے مستحق طلبا ءکے ارمانوں کا گلا گھونٹ دےا  
  بےنک آف بڑودہ کو کلرکوں کی ضرورت  
  قصر سفید میں مرد سیاہ....  
  فرقہ پرستی ‘ ڈاکہ وقتل جیسا جرم کیوںنہیں ؟  
  اُمت مسلمہ کے مسائل  
  ادائیگیِ نماز: آداب و احکام  
  بیت المقدس ....کسی ایوبی کے انتظار میں  
  ام المومنےن حضرت عائشہ ؓ  
  خوبصورت لباس اور خوبصورت نظر آنا ہر خاتون کی خواہش  
  رمضان المبارک اور خواتےن کے شب وروز  
  زینب سلیم ڈار  
  ماہ صےام مےں خصوصی پکوانوں کا اہتمام کرےں!  
 
 
 
Home | National News | Regional News | Mumbai News | World News | Islamic World | Aaj Kal | Analysis | Editorial | Entertainment | Sports | Contact us | Privacy Policy
Copyright © Roznama Urdu Times Mumbai | All Rights Reserved.
Site devloped by UNN IT