| |
|
|
|
|
| |
اندھیر نگری چوپٹ راج
٭محمد سلیم میمن:
ٹنڈو با گو کے نواحی گاو¿ں محمد حنیف جمالی میں جمالی قبیلے کے دو گرپوں میں زمین کے تنازع پر ایک گروپ نے اپنے مخالف گروپ کے امام بخش جمالی ،اللہ بخش جمالی اور مروت جمالی کے گھر کوجلادیا ، واقعے کے وقت پولس بھی موجود تھی ۔
ان دونوں گروپوں کے درمیان زمین کا تنا زع چل رہا ہے، جس پر گزشتہ دنوں ایک گروپ ،جسے حکومتی جماعت کی ایک با اثر شخصیت کی سر پرستی حاصل ہے ۔ مسلح کارندوںنے پولس کی موجودگی میں مبینہ طور پر مخالف گروپوں کے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان سے گھر خالی کرانے کی کوشش کی ۔ تا ہم بعد میں مسلح افراد نے مبینہ طور پر گھروں کے اندر رکھا ہوا سامان باہر نکال کر گھروں کو آگ لگا دی۔ اس وقت پولس بھی وہاں موجود تھی ۔ واقعے کی بر وقت اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی ۔ مخالف گروپ نے فائر بر یگیڈ کی گاڑی بھی روکنے کی کوشش کی ۔ لیکن اس کے عملے نے ان کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے آگ بجھائی ۔مذکورہ واقعے کے خلاف متا ثرہ جمالی قبیلے کے درجنوں افراد نے ٹنڈوباگو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر کیا اور علامتی بھوک ہڑتال کی ۔مظاہرین اور با اثر شخصیت کے خلاف نعرے لگارہے تھے ۔
اس موقع پر متا ثرہ گروپ کے اللہ بخش جمال نے صحافیوں کو بتادیا کہ با اثر زمیندار اسلم جمالی ، جس کا تعلق حکومتی جماعت سے ہے ،مبینہ طورپر ان کی زمین پر قبضہ کرنے کے لئے ان کے قبیلے کے افراد کو پولس اور اپنے مسلح کارندوں کے ذریعے ہراساں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتا یا کہ چند ماہ قبل با اثر شخصیت ہمارے قبیلے کے اللہ ڈنو جمالی کی لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے لے گئے جو آج تک بازیا ب نہیں ہوسکی ہے ۔ان کے مسلح کا رندے ان کے قبیلے کے افراد کو ہر دوسرے تیسرے روز تشددکا نشانہ بناتے ہیں ایک دوسرا شخص امام بخش جمالی ،جس کا گھر بھی جلایا گیا ہے ،نے بتایا کہ واقعے سے ایک رات قبل با اثر شخصیت نے ڈکیتی کا جعلی ڈرامہ کر کے ہمارے قبیلے کے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر ایا تھا اور واقعے کے روز تفتیشی پولس کے اہلکار مقدمے میں نام زد افراد کو گرفتار کر نے آئے تھے ۔تا ہم ان افراد کی غیر موجودگی میں پولس کے سامنے با اثر شخصیت کے مسلح کارندوں نے ان کے گھروں میں گھس کو خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر گھروں کو آگ لگا دی ۔ متا ثرین کے مطابق پولس حکو متی جماعت کی با اثر شخصیت کے خوف سے گھروں کو جلانے کے واقعے کا مقصد درج نہیں کررہی ہے ۔ اس موقع پر مظاہر ہ کرنے والے افراد نے صوبائی وزیر داخلہ اور علاقے کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے اپیل کی کہ با اثر شخصیت اور ان کے مسلح کا رندوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے اور جلائے گئے گھروں کا معاوضہ دیا جائے ۔
دوسری طرف ٹنڈوبا گو پولس اسٹیشن کی حدود میں آئے دن چوری کی وارداتوں کے باعث علاقے کے لوگ سخت پریشان ہیں ۔ علاقے میں مویشی چوری کی وارداتوں میںا ضافے کے باعث اب وہ راتوؓں کو جاگ کر پہرہ دینے پر مجبور ہیں ۔ ایساہی ایک واقعہ ٹنڈو باگو کے نواحی گاو¿ں پہاڑ مری میںپیش آیا ، جہاں چار نامعلوم چور یونین کو نسل کے ناظم حاجی علی احمد میمن کی اوطاق پر سوئے ہوئے چوکیدار کورسیوں سے باندھ کر دو بیل چرا کر لے گئے اور صبح فجر کی نماز کے وقت نمازیوں نے رسیوں سے بندھے ہوئے چوکی دار کو آزاد کرایا۔ جس کے بعد مالکان کو اطلاع دی گئی اور کھوجی بلا کر چوروں کے پا و¿ں کے نشانات سے ان کا تعاقب کیا۔ چوروں کے پیروںکے نشانات ٹنڈوبا گو شہر کے ساتھ کو ٹری لنک روڈ پر غائب ہوگئے ۔کھوجی کے مطابق چوریہاں سے بیلوںکو کسی گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے ۔ اس واقعے میں بھی پولس با اثر شخصیات کی مداخلت کے باعث اصل ملزمان کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے ۔
22nd Sep 2008, 02:41 am. |
| |
|
|
|
|
| |
بہن کے عاشق کو قتل کر کے آنگن مےں دفن کر دےا 22-Sep-2008, 02:45 AM |
 |
|
مصےبت، صبر اور رضا 22-Sep-2008, 02:44 AM |
 |
|
عوامی عدالت 22-Sep-2008, 02:42 AM |
 |
|
زکوٰ ة دینے کے نام پر درجنوں معذور اپاہج مرد خواتین کو لوٹ لیا 22-Sep-2008, 02:39 AM |
 |
|
ڈنکے کی چوٹ پر دہشت گردی کابازار گرم پھر بھی تحقیقاتی ایجنسیوں کا رخ یکطرفہ 22-Sep-2008, 02:37 AM |
 |
|
اےک عےاش قاتل جس نے ۳۶، بچےوں ،لڑکےوں اور دو بچوں کو ہوس کانشانہ بناےا 16-Sep-2008, 02:23 AM |
 |
|
راج ٹھاکرے کو گھےرنے کی تےاری 16-Sep-2008, 02:22 AM |
 |
|
پولےس کی وردی مےں بھوکے بھےڑئےے....پولےس والوں کی درندگی کا شکار 16-Sep-2008, 02:18 AM |
 |
|
اگرعلماءمفتیان اور مسلم ڈاکٹرس و انجینئروں کو ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے تو 08-Sep-2008, 02:02 AM |
 |
|
مالیگاﺅں بم دھماکوں کے بعد 08-Sep-2008, 02:01 AM |
 |
|
وحشی درندہ صفت انسان کی رونگٹے کھڑے کردےنے والی داستان 08-Sep-2008, 01:58 AM |
 |
|
مسلم علاقوں میں بم دھما کہ ملزمین کی تلاشی! 08-Sep-2008, 01:55 AM |
 |
|
انصاف کے حصول کے لئے سرکار کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں 01-Sep-2008, 01:51 AM |
 |
|
بچہ مزدروی 01-Sep-2008, 01:39 AM |
 |
|
سرکاری اور نےم سرکاری اداروں مےں Give & Take کا فارمولا 01-Sep-2008, 01:38 AM |
 |
|
|
|
|