Friday, September 10, 2010, 04:03:27 PM Download Font  |   Urdu Keyboard  |   On-Screen Keyboard  
Urdu Times
The Urdu Times Daily, Mumbai
Home Aaj Kal Analysis Editorial Entertainment Sports News Mumbai News Regional News Islamic News World News National News
         
  اے ٹی اےس کی سربراہی کانٹوں بھرا تاج

فاروق انصاری:
ممبئی پولس کے انتہائی سنجےدہ اور منظم کام کرنے والے آئی، پی، اےس افسر راکےش مارےا کو دہشت گرد مخالف دستہ ’اے ٹی اےس ‘ کا سربراہ بناےاگےا ہے جس سے متضاد باتےں گشت کرنے لگی ہےں کےوں کہ راکےش مارےا کی اے ٹی اےس بالخصوص اس کے سابق چےف کے، پی رگھوونشی سے سردجنگ چل رہی تھی ،مارےا جوائنٹ پولس کمشنر برائے کرائم رہ کر ، کرائم برانچ کی سبھی بارہ ےونٹوں کے ذرےعہ جرائم اور منظم جرائم پر قابو پانے کی سعی کررہے تھے تو متوازی طور پر اے ، ٹی ، اےس بھی تقرےباً ےہی کام کررہی تھی اس لئے ٹکراﺅ فطری تھا لےکن اب کرائم برانچ کی ۱۲ ےونٹوں کو چھوڑ کر راکےش مارےا خود اے ٹی اےس کے سربراہ بنائے گے ہےں۔ تو اب ان کا طرےقہ¿ کار کےا ہوگا اِسے دےکھنے کی ضرورت ہے ۔بلاشبہ راکےش مارےا سے ۱۹۹۳ءبم دھماکوں کی تحقےقات مےں مبےنہ طور پر سے زےادےتوں کی شکاےات ہےں جب وہ ڈپٹی پولس کمشنر برائے کرائم تھے تو ان کے نام پر اور کارکردگی پر سوالےہ نشان لگائے جارہے تھے ، اس کے بعد تبادلہ ہوا۔ ترقی ہوئی اڈےشنل کمشنر برائے کرائم بنائے گئے۔ اس کے بعد ممبئی کے باہر بھی کام کےا پھر رےلو ے کے کمشنر بنائے گئے ۔ےہاں انہوں نے نماےاں کام کےا اس کے بعد ممبئی کے جوائنٹ کمشنر بنائے گئے جن لوگوں کو راکےش مارےا کی کارکردگی پر ۱۹۹۳ءمےں اعتراضات تھے اب وہی اے ٹی ا ےس کے چےف بنائے جانے پر اعتراض کررہے ہےں مگر انصاف کا تقاضہ ہے کہ بحےثیت اے ٹی اےس چےف ان کی کارکردگی کو دےکھ لےا جائے اگر ےہ اپنے پےش رو کے نقش قدم پر چلتے ہےں تو مخالفت کی جائے اور اگر آنجہانی ہےمنت کرکرے کے نقش قدم پر چلتے ہےں تو ان کی ستائش کی جائے۔ مارےہ کے لئے بھی ےہ کڑی آزمائش ہے کہ وہ رگھوونشی کے نقشِ قدم پر ےا ہےمنت کرکرے کے نقش قدم پر۔ راکےس مارےا باسکےٹ بال چمپئن ہےں ان کا زےادہ تروقت ناگپاڑہ مستان تالاب گراﺅنڈ وپےر خان اسٹرےٹ کے باسکےٹ بال گراﺅنڈ مےں گزرا ہے اس لئے ان کے زےادہ مراسم مسلمانوں سے رہے ہےں ےہ مسلمانوں کے جذبا ت واحساسات سے بھی بخوبی واقف ہےں ےہ بھی جانتے ہےں کہ بہت سے مرحلوں مےں تفتےش وتحقےقات کے نام پر مسلمانوں پر بے جا ظلم ہوا ہے ےہی وجہ ہے کہ ۱۱ جولائی ۲۰۰۶ءکو وےسٹرن رےلوے کی لوکل ٹرےنوں مےں ہوئے بم دھماکوں کے الزام مےں اے ٹی اےس نے جن لوگوں کو گرفتار کےا تھا اس سے لوگ مطمئن نہےں تھے حتیٰ کہ کرائم برانچ اس ٹوہ مےں مسلسل تھی چنانچہ راکےش مارےا کی ہی درےافت تھی کہ انڈےن مجاہدےن کے ۲۰ اراکےن کا نام منظر عام پر آےا اور ان کی گرفتاریاں ہوئےں مگر اس کے باوجود ےہ طے نہ ہوسکا کہ لوکل ٹرےن مےں بم دھماکے کس نے کئے ۔ راکےش مارےا کو اےسے نازک وقت مےں اے ٹی اےس کاچےف بناےاگےا ہے جب اےک طرف مسلم تنظےمےں آنکھےں دکھارہی ہےں تو دوسری طرف ہندو تنظےمےں آستےن چڑھا رہی ہےں اور تےسری طرف سرکار ڈنڈا اٹھائے ہوئے ہے۔ ان حالات مےں راکےش مارےا کو تےنوں کو متوازن کرکے قانون کے دائرے مےں رہ کر اور انسانیت کو ملحوظ رکھ کر کام کرنا ہے ۔راکےش مارےا پولس کی طوےل ملازمت کے آخری پڑاﺅ مےں ہےں اس لئے انہےں بہت سوچ سمجھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سبکدوشی ےادگار ہو ورنہ کہےں سابق پولس کمشنر آر، ڈی تےاگی اور رنجیت شرما جےسی حالت نہ ہوجائے۔ وےسے راکےش مارےا پولس ڈپارٹمنٹ کے چلتے پھرتے کمپےوٹر کہلاتے ہےں شاےد ان سے لغزش نہ ہو مگر اے ، ٹی، اےس کا محکمہ کرائم برانچ کی ۱۲ ےونٹوں کی طرح محدود نہےں ہے بلکہ اے ٹی اےس چےف پورے مہاراشٹر کے دہشت گرد مخالف دستہ کا چےف ہوتا ہے اس حےثیت سے انہےں اے ٹی اےس محکمے کو بھی ترتیب دےنے کی ضرورت ہے کےونکہ ابھی تک اے ٹی اےس کے پاس تحقےقات کرنے کے ذرائع نہےں ہےں راکےش مارےا کو اے ٹی اےس محکمے کو اےک بہترےن غےرجانبدار تحقےقاتی ادارہ بناناہے جو بےن الاقوامی طرز کا ہو۔ ورنہ اب تک اے ٹی اےس مارپےٹ، ٹارچر اور اذیت دے کر ہی تحقےقات کرتی رہی ہے۔ جس سے زےادہ تر بے قصور افراد ہی ملزم بنائے گئے ہےں جو آج تک جےل کی سلاخوں کے پےچھے ہےں حالانکہ جب جب عدالت مےں پےروی ہوئی وہ سبھی بے قصور ٹھہرے اور باعزت رہائی ہوئی جس کی واضح مثال حج ہاﺅس کے سابق امام مولانا غلام ےحییٰ ہےں جو دہشت گردوں سے تعلق رکھنے کے الزام مےں چار سال تک قےد وبند کی صعوبتےں برداشت کئے بالآخر عدالت نے ناکافی ثبوت کی بنا پر انہےں رہا کردےا۔ اے ٹی اےس کے نئے چےف راکےش مارےا کو اےسے واقعات کو ملحوظ رکھتے ہوئے انصاف سے کام لےنے کی ضرورت ہے جو لوگ برسوں سے دہشت گردی کے الزام مےں قےد ہےں ان کی فائلےں دےکھنے کی ضرورت ہے اور جو لوگ واقعی اصل دہشت گرد ہےں ان پر شکنجہ کسنے کی ضرورت ہے اور وہ سبھی تنظےمےں جو مبےنہ طور پر ہندو دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہی ہےں ان کی بھی خبر لےنے کی ضرورت ہے، بالخصوص مالےگاﺅں بلاسٹ کے ملزمےن۔ ان کی سرگرمےاں اور ان کے خطرناک منصوبوں کا سدباب کرنے کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اے ٹی اےس کی ذمہ دارےاں بہت ہےں کام بہت ہےں اور راکےش مارےا سے امےد ہے کہ وہ کچھ اچھا کرکے دکھائےں گے تاکہ ۱۹۹۳ءمےں لگے الزامات کا ازالہ ہوسکے۔

26th Mar 2010, 02:04 pm.
         
 
قرآن سوزی(نعوذ باللہ) کی گئی تو امرےکہ کی اُلٹی گنتی شروع ہوجائےگی
03-Aug-2010, 01:55 PM
گوا کے بعد پونہ دھماکہ اور اب۔۔۔؟
14-Feb-2010, 01:12 PM
یہ اقتدار کاسیمی فائنل ہے فائنل دوسال بعد
11-May-2009, 01:16 PM
ایف آئی آر درج ہونے کے بعد مکوکا کا اطلاق غےر قانونی
11-May-2009, 01:15 PM
ملائم سنگھ ہندوستان کو کدھر لے جارہے ہیں
12-Apr-2009, 02:16 PM
آکولہ کا ملت تعلیمی کیمپس ۔ مسلمانوں میں تعلیم کو عام کرنے کا وسیع مشن فاروق انصاری
16-Mar-2009, 02:09 PM
مودی کے راج میں جو بھی نہ ہوجائے کم ہے!
02-Feb-2009, 12:50 PM
ایک دن میں ۸۶ ہزار افراد بے روزگار! یہ کیا ہورہا ہے بھائی، یہ کیا ہورہاہے؟
29-Jan-2009, 12:58 PM
ملائم سنگھ یادو کا زعفرانی چہرہ بے نقاب
28-Jan-2009, 12:37 PM
امریکہ کی دشمنی خطرناک ‘ دوستی جان لیوا
11-Jan-2009, 12:49 PM
سیاست دانوں کے بعد اب پولیس افسران کا نمبر
16-Dec-2008, 12:41 PM
نہیں ہے ۱۱ (اور نومبر نہیں ہے ستمبر )
14-Dec-2008, 12:25 PM
مسلمانوں کی تعلیمی حالت سدھارنے کےلئے مہاراشٹر بھر میں کوچنگ کلاسیز
12-Dec-2008, 11:54 AM
جنگ کیا حل کرے گی مسئلوں کو ‘جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہے
11-Dec-2008, 11:58 AM
مکوکا لگانے مےں اے ٹی اےس نے تاخےر کر دی
20-Nov-2008, 12:57 PM
 
 
 
Search
       
  کون سنے مری نوا تےز ہوا کے شور مےں  
  آپ اپنے باپ داد ا کی ڈھائی سو کروڑ  
  ہندوستان میں سفےد پوش چوروں کی چاندی  
  شرم تم کو مگر نہےں آتی !  
  اب مائی نےم از خان پارٹ ٹو  
  بہن کے عاشق کو قتل کر کے آنگن مےں دفن کر دےا  
  مصےبت، صبر اور رضا  
  عوامی عدالت  
  اندھیر نگری چوپٹ راج  
  زکوٰ ة دینے کے نام پر درجنوں معذور اپاہج مرد خواتین کو لوٹ لیا  
  ”ہو مےو پےتھی ۔ انہونی پےتھی“  
  ڈی اےن اے تخلےق الٰہی کا کرشمہ  
  ”ہو مےو پےتھی ۔ انہونی پےتھی“  
  روزہ :انسانی جسم کا عمدہ محافظ  
  مالی نقصانات سے ہم بےمار ہو سکتے ہےں  
  اور راز کھل گیا!  
  خدادیکھ رہا ہے  
  دھنک کی کہانی  
  اورپری ناراض ہوگئی  
  ”کالو زندہ باد“  
  ٭تھانے مےونسپل کارپورےشن کے محکمہ حفظان صحت مےں مواقع  
  آخر AMIEگرےجوےٹ لےول فارمل اےجوکےشن کےا ہے؟  
  ہندوستان میں پریمیئر کالج میں حصہ داری  
  مہنگی تعلےم نے مستحق طلبا ءکے ارمانوں کا گلا گھونٹ دےا  
  بےنک آف بڑودہ کو کلرکوں کی ضرورت  
  قصر سفید میں مرد سیاہ....  
  فرقہ پرستی ‘ ڈاکہ وقتل جیسا جرم کیوںنہیں ؟  
  اُمت مسلمہ کے مسائل  
  ادائیگیِ نماز: آداب و احکام  
  بیت المقدس ....کسی ایوبی کے انتظار میں  
  ام المومنےن حضرت عائشہ ؓ  
  خوبصورت لباس اور خوبصورت نظر آنا ہر خاتون کی خواہش  
  رمضان المبارک اور خواتےن کے شب وروز  
  زینب سلیم ڈار  
  ماہ صےام مےں خصوصی پکوانوں کا اہتمام کرےں!  
 
 
 
Home | National News | Regional News | Mumbai News | World News | Islamic World | Aaj Kal | Analysis | Editorial | Entertainment | Sports | Contact us | Privacy Policy
Copyright © Roznama Urdu Times Mumbai | All Rights Reserved.
Site devloped by UNN IT