Wednesday, September 08, 2010, 11:43:59 PM Download Font  |   Urdu Keyboard  |   On-Screen Keyboard  
Urdu Times
The Urdu Times Daily, Mumbai
Home Aaj Kal Analysis Editorial Entertainment Sports News Mumbai News Regional News Islamic News World News National News
         
  پہاڑ کے پےچھے فوج!


گزشتہ چند ماہ سے اےسی خبروں کے تواتر مےں اضافہ ہوگےا ہے جن سے ان خدشات کو تقویت پہنچتی ہے کہ بیت المقدس مےں خدانخواستہ کوئی بڑا سانحہ ہونے والا ہے۔ صرف گزشتہ ہفتے کم ازکم اےسی تےن خبرےں شائع ہوئی ہےں۔ مثلاً ۲۶ جولائی ۲۰۱۰ءکو اخبارات مےں ےہ خبر پڑھی کہ سابق فلسطےنی وزےر برائے امورِا لقدس خالد ابوعرفہ نے خبردار کےا ہے کہ ےہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچاسکتے ہےں۔ ان کاکہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو جتنے خطرات آج لاحق ہےں ماضی مےں نہ تھے کےونکہ صرف اسرائےلی فوج ہی نہےں ےروشلم کی پولس نے بھی مسجد اقصیٰ کو شہےد کرنے اور اس کی جگہ ہےکل سلےمانی تعمےرکرنے کی مشقےں شروع کردی ہےں جو اس بات کا کھلا اشارہ ہےں کہ اسرائےل نے اپنی مذموم تےارےوں کو اب خفےہ نہ رکھنے کا فےصلہ کرلےا ہے۔ دوسری طرف بیت المقدس کے مرکز اطلاعات فلسطےن کا کہنا ہے کہ اسرائےل کی فوج نے گزشتہ ہفتے سے مقبوضہ بیت المقدس کے ’سےکورےٹی‘ مےںغےر معمولی اضافہ کردےا ہے۔ القدس کے بازار اور سڑکوں پر بالخصوص القدس کمپلےکس کے چاروں طرف فوج اور پولس کی اضافی موجودگی نے اس علاقے کو فوجی چھاﺅنی مےں تبدےل کردےا ہے۔ مشرقی ےروشلم شہر تو، جو صدفی صد مسلم آبادی والاعلاقہ ہے، پہلے ہی سے فوجی چھاﺅنی بنا ہوا ہے۔ ہر ہر گلی مےں سےکورےٹی فورسز کی گاڑےوں کا گشت مسلسل ہوتا رہتا ہے۔ القدس کمپلےکس کے (جس مےں اےک سرے پر مسجد اقصیٰ اور دوسرے سرے پر قبة الصخریٰ، سنہرا گنبدہے) جتنے دروازے مسلم اکثرےتی علاقے مےں کھلتے ہےں وہ تو پوری طرح فوج کے حوالے ہےں۔ شناختی کارڈ دِکھائے بغےر کسی عرب مسلم کو، کمپلےکس مےں جانے کی اجازت نہےں۔ نماز جماعت کے اوقات مےں بھی صرف بوڑھوں کو، بہت سخت تفتےش کے بعد اندر جانے دِےا جاتاہے، نوجوانوں کا مسجد اقصیٰ مےں داخلہ تو ایک مدت سے بند ہے۔ القدس کمپلےکس مےں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مسلم عرب نوجوانوں کے ساتھ سےکورےٹی فورسز کی مار پےٹ اور مزاحمت کرنے والوں کے شناختی کارڈوں کی ضبطی معمول ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ 1979 سے تا حال شاےد ہی کوئی مہےنہ اےسا جاتا ہو جب کچھ انتہا پسند صہےونی اور ان کی تنظےمےں مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کرتے ہوں۔ خود اسرائےلی حکومت کے محکمہ¿ آثارِ قدےمہ نے پورے القدس کمپلےکس کے نےچے سرنگےں کھود کھود کے مسجد اور قبة الصخریٰ کی بنےادوں کو کمزور کردےا ہے۔ القدس شہر (ےروشلم) کے دیگر مسلم آثار کو مٹانے ےا ان پر قبضہ کرنے کا سلسلہ بھی گزشتہ چند برسوں سے زور پکڑگےا ہے۔ تو کےا مسجد اقصیٰ کی شہادت کا المےہ قریب آگےا ہے؟ ۱۹۹۱ءمےں اےک اسرائےلی مو¿رخ دانشور ژےدی اراں (Gideon Aran) کی نگرانی مےں ہارورڈ سےنٹرفار انٹرنےشنل افےرزنے اےک جائزہ لےا تھا۔ جس کی طوےل رپورٹ کے اےک پےرا گراف کا ترجمہ درج ذےل ہے: ”زےر زمےن کے سربراہوں نے اندازہ لگاےا ہے کہ ےہ کرےہہ عمل (مسجد اقصیٰ کو بم سے اُڑا دےنا) دُنےا کے کروڑوں مسلمانوں کو جہاد کےلئے برپا کردے گا جو بالآخر پوری انسانیت کو معرکة المعارک (اےک عظےم جنگ، آرما گےڈان ےاہر مجدون) مےں جھونک دے گا۔ اس عظےم جنگ کو (جو غالباً تےسری ےا آخری جنگ عظےم ہوگی) انھوں نے ےا جوج ماجوج کی جنگ سے تعبےر کےا ہے.... آگ کی اس مطلوب آزمائش سے اسرائےل کا فاتح برآمد ہونا زمےن پر مسےح کی آمد کی راہ ہموار کرے گا....“ مطلب ےہ کہ حالےہ فوجی سرگرمےوں کامطلب اس کے سوا کچھ نہےں کہ ےہ صہےونی سازش اپنے اختتام کو پہنچنے والی ہے۔ سوال ےہ ہے کہ پھر ہم کےا کرےں؟ صہےونیت نے اپنے مقاصد کے حصول کےلئے پوری دُنےا کو سامراجی سرماےہ داریت (جسے ہم قارونی سرماےہ دارانہ نظام کہتے ہےں) پر مبنی نئے عالمی نظام (New world Order) کے چکروِ ےوہ مےں پھنسا رکھا ہے اورآج صورت حال ےہ ہے کہ مسلمانوں کے سوا دُنےاکی کسی قوم کی قسمت مےں صہےونیت کی حاشےہ برداری کے سوا اور کچھ نہےں، اسی لئے صہےونیت، اسلام، رسول اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آج اپنی پوری نظرےاتی، فوجی اور مالی طاقت کے ساتھ صف آرا ہے۔ اور آج اسرائےل دےومالائی کہانےوں کے اس طوطے کی طرح ہے جس مےں دےو کی جان ہوتی ہے اور مغرب اور تہذیب مغرب کی جان اسرائےل مےں ہے۔ آج 2010ءمےں جو کچھ ہورہاہے اور اگلے دو چار ےا پانچ دس برسوں مےں جو کچھ ہونے والا ہے اس کو سمجھنے کےلئے برنارڈ لےوس کی اےک پرانی تقرےر کے اےک فقرے کو سمجھنا کافی ہوگا۔ اس نے ےہ بات ۲ مئی ۱۹۹۰ کو اےنن برگ انسٹی ٹےوٹ فلاڈ لفےا (Anenberg Institute, Philadelphia)مےں تھامس جےفر سن ےادگاری لکچر دےتے ہوئے کہی تھی۔ برنارڈ لےوس نے بعد مےں ےہی بات اسٹنفورڈ ےونےورسٹی پاﺅ لو آلٹو (Stanford University, Paolo Alto) مےں کہی کہ ”دُنےا کی آبادی کاپانچواں حصہ مغرب اور بطور خاص امرےکہ اور نظام مغرب کا دشمن ہے۔“
ظاہر ہے کہ ان کی مراد مسلمانوں سے تھی اور ان کا مطلب ےہ تھا کہ امرےکہ اور مغرب کی حےات کی ضمانت ’دنےا کے اس پانچوےں حصے‘ کی قوتوں کے مراکز پر اپنا براہ راست تسلّط قائم کرلےنے مےں ہے۔
ان بےس برسوں مےںصرف اتنی تبدےلی ہوئی ہے کہ اب مسلمان دُنےا کی آبادی کا ’چوتھا‘ حصہ بن چکے ہےں اور افغانستان مےں امرےکہ اور مغرب کی مشترکہ قوت فی الواقعہ ہار چکی ہے اور اسرائےل کاغرور حماس اور حزب اللہ خاک مےں ملاچکے ہےں۔ لےکن ےہ اُمت، مِن± حَے±ثُ ا لاُمّت ، اُسی وقت سُرخرو ہوسکتی ہے جب وہ فی الواقع ’اُمت واحدہ‘ مےں تبدےل ہوکر عالمی طور پر منضبط ہوجائے جبھی وہ اُس مصیبت کا مقابلہ کرسکتی ہے جو بس آےا ہی چاہتی ہے! فہل من مُدّکر؟


29th Jul 2010, 03:47 pm.
         
 
....اُن کاہارنامشکل!
08-Sep-2010, 04:07 PM
الوداع رمضان:اللہ کے حضور دست بہ دعا ہوجائیں!
08-Sep-2010, 04:06 PM
مردہ آوازوں کے جنگل میں
07-Sep-2010, 04:15 PM
پی چدمبرم کو کانگریس پارٹی کا مشورہ
07-Sep-2010, 04:14 PM
تلنگانہ تحرےک‘ قےادت کی مفاد پرستی کا شکار!
06-Sep-2010, 04:26 PM
یہ وہی خدا کی زمین ہے یہ وہی بتوں کا نظام ہے
06-Sep-2010, 04:26 PM
یوپی کی دھماکو صورت حال
05-Sep-2010, 03:39 PM
عالمی یوم قدس : اسرائیلی مظالم کے خلاف کامیاب تحریک
05-Sep-2010, 03:37 PM
لایعنیت سے آگے!
04-Sep-2010, 04:16 PM
قرآن دلوں کو مسخر کرنے والی معجزاتی کتاب
04-Sep-2010, 04:16 PM
لایعنیت سے آگے!
03-Sep-2010, 03:39 PM
قرآن دلوں کو مسخر کرنے والی معجزاتی کتاب
03-Sep-2010, 03:39 PM
یوم قُدس۔۲
02-Sep-2010, 04:09 PM
گاہے گاہے بازخواں ....!
02-Sep-2010, 04:07 PM
کل یوم قُدس ہے
01-Sep-2010, 05:11 PM
 
 
 
Search
       
  کون سنے مری نوا تےز ہوا کے شور مےں  
  آپ اپنے باپ داد ا کی ڈھائی سو کروڑ  
  ہندوستان میں سفےد پوش چوروں کی چاندی  
  شرم تم کو مگر نہےں آتی !  
  اب مائی نےم از خان پارٹ ٹو  
  بہن کے عاشق کو قتل کر کے آنگن مےں دفن کر دےا  
  مصےبت، صبر اور رضا  
  عوامی عدالت  
  اندھیر نگری چوپٹ راج  
  زکوٰ ة دینے کے نام پر درجنوں معذور اپاہج مرد خواتین کو لوٹ لیا  
  ”ہو مےو پےتھی ۔ انہونی پےتھی“  
  ڈی اےن اے تخلےق الٰہی کا کرشمہ  
  ”ہو مےو پےتھی ۔ انہونی پےتھی“  
  روزہ :انسانی جسم کا عمدہ محافظ  
  مالی نقصانات سے ہم بےمار ہو سکتے ہےں  
  اور راز کھل گیا!  
  خدادیکھ رہا ہے  
  دھنک کی کہانی  
  اورپری ناراض ہوگئی  
  ”کالو زندہ باد“  
  ٭تھانے مےونسپل کارپورےشن کے محکمہ حفظان صحت مےں مواقع  
  آخر AMIEگرےجوےٹ لےول فارمل اےجوکےشن کےا ہے؟  
  ہندوستان میں پریمیئر کالج میں حصہ داری  
  مہنگی تعلےم نے مستحق طلبا ءکے ارمانوں کا گلا گھونٹ دےا  
  بےنک آف بڑودہ کو کلرکوں کی ضرورت  
  قصر سفید میں مرد سیاہ....  
  فرقہ پرستی ‘ ڈاکہ وقتل جیسا جرم کیوںنہیں ؟  
  اُمت مسلمہ کے مسائل  
  ادائیگیِ نماز: آداب و احکام  
  بیت المقدس ....کسی ایوبی کے انتظار میں  
  ام المومنےن حضرت عائشہ ؓ  
  خوبصورت لباس اور خوبصورت نظر آنا ہر خاتون کی خواہش  
  رمضان المبارک اور خواتےن کے شب وروز  
  زینب سلیم ڈار  
  ماہ صےام مےں خصوصی پکوانوں کا اہتمام کرےں!  
 
 
 
Home | National News | Regional News | Mumbai News | World News | Islamic World | Aaj Kal | Analysis | Editorial | Entertainment | Sports | Contact us | Privacy Policy
Copyright © Roznama Urdu Times Mumbai | All Rights Reserved.
Site devloped by UNN IT